ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / معروف ایپ واٹس ایپ گھنٹہ بھر رہا کریش ، نظام معطل ، صارفین پریشان 

معروف ایپ واٹس ایپ گھنٹہ بھر رہا کریش ، نظام معطل ، صارفین پریشان 

Fri, 03 Nov 2017 23:46:42    S.O. News Service

نئی دہلی، 3؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) اچانک کچھ ایسا ہوا کہ واٹس ایپ جس کے بھارت میں کروڑوں صارف ہے ، تکنیکی خرابی کی وجہ سے گھنٹہ بھر کریش رہا اس دوران ان صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ بطور خاص ان لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا جن کی زندگی میں واٹس ایپ جزولازم بن چکا ہے ۔ گھنٹہ بھر کی پریشانی کے بعد ’’ واٹس ایپ‘‘ صارفین کے دوبارہ استعمال کرنے کے قابل ہے۔واٹس ایپ میں ہورہی پریشانی کا شکایت صارفین ٹوئٹر کے ذریعہ کر رہے ہیں اور ہیش ٹیگ #whatsappdownکے ذریعہ اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں ۔ڈائریکٹریٹیٹ ویب سائٹ کے مطابق بھارت،پاکستان، انڈونیشیا، روس اور وسطی ایشیاء سمیت دنیا کے بہت سے حصوں کے صارفین نے وائس ایپ کی سروس معطل ہونے کی شکایت کی ہے۔ سب سے زیادہ متاثر یورپ کے صارفین ہیں۔ ٹویٹر پر واٹس ایپ کے معطل ہونے اور خدمات کی عدم بحالی کی شکایت کر رہے ہیں۔بھارت میں یہ شکایت تقریبا 1بجے کے بعد پیش آئی جب صارفین ، پیغام رسانی ، کالنگ نہیں کر پائے ۔ کمپنی نے اس کے تحت معذرت بھی کی ہے کہ واٹس ایپ اپنے معمولات کے مطابق کام کرنے سے قاصر ہے ، کمپنی نے تسلی دی ہے کہ ہم جلد ہی اس کی شکایت کو دور کریں گے۔ یہ 2017 میں تیسرا موقعہ ہے جب واٹس ایپ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے ۔ اگست کے مہینے میں بھی یہی شکایت اربوں صارفین کے ساتھ پیش آئی تھی مئی میں بھی یہی پریشانی لاحق ہوئی تھی۔ 


Share: